سنگ لاخ

قسم کلام: اسم ظرف مکان

معنی

١ - سخت پتھریلی زمین۔ "یہ خطہ جغرافیائی اعتبار سے سنگلاخ پہاڑی سلسلوں میں گھرا ہوا ہے۔"      ( ١٩٨٠ء، خوشحال خان خٹک، ٤ ) ١ - [ مجازا ]  مشکل، کھٹن، سخت۔ "آپ لوگ ایک سنگلاخ زمین میں اردو کا پودا لگا رہے ہیں جو ایک دن تنا اور درخت کی صورت میں نمایاں ہو گا۔"      ( ١٩٨٨ء، قومی زبان، کراچی، اگست، ٣٣ )

اشتقاق

فارسی زبان سے مرکب ہے۔ فارسی میں اسم 'سنگ' کے ساتھ فارسی ہی سے لاحقہ ظرفیت 'لاخ' ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم نیز بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور ١٦١١ء کو "کلیاتِ قلی قطب شاہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

جنس: مؤنث